• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سپلائی چین پر دنیا کی پہلی قومی نمائش میں بیجنگ انیشی ایٹو کے ساتھ تعاون کا مطالبہتازترین

November 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) بیجنگ میں شروع ہوگئی، جو دنیا میں صنعتی اور سپلائی چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔

چائنہ  کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت(سی سی پی آئی ٹی)  کے صدر رین ہونگ بِن نےافتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ایکسپو "دنیا کی پہلی قومی نمائش ہے جس کی تھیم سپلائی چین پر ہے" یہ نمائش  ایک نیا کھلا پلیٹ فارم ہے جسے چین نے عالمی کاروباری برادری کے لیے اس شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بنایا ہے۔

اس تقریب میں سرکاری محکموں، کاروباری برادریوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1,100 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں، جن میں ملکی اور غیر ملکی فرمیں شامل ہیں جن کے کاروباری دائرہ کار سمارٹ کاروں، ماحول دوست زراعت، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لے کر صحت اور طرز زندگی کے شعبوں تک ہیں۔

اقوام متحدہ کی  تجارت و ترقی کانفرنس( یو این سی ٹی اے ڈی) کی  سکریٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے اپنے  ویڈیو بیان میں  کہا کہ آج کا ایونٹ  اس اختراعی طریقے کی وجہ سے اہم ہے جس میں سپلائی چین کی کمپنیاں شریک ہیں جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پوری چین کے ادارے -- اپ اسٹریم، مڈ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم کے ساتھ مل کر کام کریں۔