• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور تعاون بڑھانے کو تیار ہیں، چینی وزیرخارجہتازترین

February 19, 2024

میونخ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین سربیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط کرنے اور مستقبل میں تعاون کی منصوبہ بندی کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ چین۔ سربیا تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔

میونخ میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک کے ساتھ ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور سربیا باہمی تعلقات کے ذریعے  ڈرامائی عالمی تبدیلیوں کی آزمائش پر پورا اترے اور مخلصانہ و گہری دوستی قائم کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ووسک سربیائی عوام کی قومی ترقی اور بحالی کی راہ پر زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے قیادت کریں گے۔

سربیا کے صدر ووسک نے وانگ یی سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد کا پیغام پہچائیں اور سربیا کے لئے چین کے مستقل احترام، اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کے تعاون اور اقتصادی و سماجی ترقی میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کریں۔

سربیائی صدر نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ان کے ملک نے گزشتہ برس چین کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے کیا تھا  جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پیشرفت ہوئی۔

ووسک نے کہا کہ سربیا اگرچہ ایک چھوٹا ملک ہے تاہم اس کی آزادی اور خود انحصاری برقرار ہے ۔ وہ چین کا قابل بھروسہ اور بااعتماد دوست رہے گا اور مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔

میونخ میں جاری 60 میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران وانگ یی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، یورپی یونین کے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل، فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجرنے، ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا مونڈینو، کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی، پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلا سکورسکی، منگولیا کی وزیر خارجہ باتمونخ بٹسیٹسیگ، یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلیبا اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔