• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ کی ایران میں قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب پر حملے کی مذمتتازترین

January 04, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں برسی کی تقریب پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 100 سے زیادہ افراد  جاں بحق ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایسو سی ایٹ ترجمان فلورنسیا سوٹو نینو نے کہا کہ سیکرٹری نے جنرل ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے   سوگوار خاندانوں، عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

سرکاری یوز ایجنسی ارنا اور نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کے مزارکے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 103 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔