• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سرحد پار ٹیلی کام فراڈ کے 417 ملزمان فلپائن سے چین واپس منتقلتازترین

October 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ میں ملوث کل 417 ملزمان کو فلپائن سے چین واپس بھیج دیا گیا ہے جن میں سات مفرور بھی شامل ہیں جو سرحد پار ٹیلی کام  فراڈسے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے چینی اداروں کی مشترکہ کوششوں میں ایک اہم کامیابی ہے۔

فلپائن میں چینی شہریوں کی جانب سے ٹیلی کام جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے جواب میں چین کی عوامی سلامتی کی وزارت نے اس سال کے شروع میں  قانون نافذ کرنے کے مشن کےتحت فلپائن میں ایک مشترکہ ٹاسک فورس تعینات کی۔

مشترکہ کارروائیوں کے دوران دونوں ممالک کی پولیس فورسز نے فلپائن میں قائم ٹیلی کام فراڈ کے کئی بڑے اڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے مختلف ممالک سے 1 ہزار سے زیادہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور ان مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے والے بڑی تعداد میں آلات قبضے میں لیے۔