سری لنکا کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جانے کی امیدتازترین
September 01, 2022
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مابین مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نندالال ویرا سنگھے نے بتایا کہ میں اعلان کر سکتا ہوں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں اچھی پیش رفت کی ہے۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی پہلے سنگ میل آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک بار جب ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے ایک قابل اعتماد پروگرام حاصل کر لیا ہے۔
نندالال ویراسنگھے نے کہا کہ اس معاہدے کے ساتھ اہم پالیسی اصلاحات بھی کی جائینگی جو ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے اور اسے بحال کرنے کیلئے ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو صدر رانیل وکرما سنگھے کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا عبوری بجٹ بحالی کیلئے بنیاد فراہم کرے گا۔
گورنر نے یہ بھی کہا کہ بحران سے نکلنا ملک کے شہریوں کیلئے تکلیف دہ عمل ہوگا۔ تاہم وہ نتائج کے بارے میں پر امید ہیں۔