• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکن صدر کا برآمدات بڑھانے کیلئے سنگاپور کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر فوری عمل درآمد پر زورتازترین

November 18, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ برآمدات کو بڑھانے کیلئے سری لنکا ۔ سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے۔

مقامی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ اقدام سنگاپور کے غیر رہائشی ہائی کمشنر چندرا داس کے سری لنکا کے سرکاری دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔

چندرا داس نے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے سے متعلق متعدد امور پر بات چیت کی۔

سری لنکا ۔ سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)پر 2018ء میں دستخط کیے گئے تھے لیکن ابھی تک اس پر پوری طرح سے عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے میں سامان، خدمات، سرمایہ کاری، دانشورانہ املاک ، ٹیلی کمیونیکیشن، ای کامرس، تجارتی سہولیات ، سرکاری خریداری، مسابقت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون شامل ہیں۔