• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سرکاری کاروباری ادارے، نجی اور غیرملکی کمپنیاں چینی جدیدیت کی اہم طاقتیں ہیں، سرکاری ورک رپورٹتازترین

March 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ میں پیش کردہ ایک سرکاری ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملکیتی کاروباری ادارے (ایس او ایز)، نجی اور غیر ملکی مالی اعانت سے قائم کاروباری ادارے چین کی جدیدیت کی اہم طاقتیں ہیں۔
منگل کو قومی مقننہ پیش کردہ ورک رپورٹ میں اصلاحات کو وسعت دینے کے عمل میں ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کے مارکیٹ اداروں کو متحرک کرنے سمیت مزید عالمی معیار کے کاروباری ادارے قائم کرے گا اور نجی شعبے کی ترقی اور اس میں معاونت سےمتعلق اقدامات آسان بنانے کے رہنما اصولوں پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین ایک یکساں مواقع کی حامل قومی مارکیٹ کا قیام تیز کرنے میں معیاری رہنمائی مہیا کرنے سمیت جائیداد کے حقوق کے تحفظ، مارکیٹ تک رسائی، منصفانہ مسابقت، سماجی قرض اور دیگر شعبوں میں قواعد و ضوابط اور اداروں کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین مالیاتی، ٹیکس اور معاشی شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گا۔