• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سرکاری کاروباری اداروں میں وسیع اصلاحات، تمام کمپنیوں کی ترقی میں تعاون کیا جائے، چینی نائب وزیراعظمتازترین

April 03, 2024

تیان جن (شِںہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے سرکاری کاروباری اداروں میں اصلاحات  کو وسعت دینے سمیت بڑے سے نچلے درجے کی تمام کمپنیوں کی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات  چین کی شمالی میونسپلٹی تیان جن میں ایک تحقیقاتی اور معلوماتی دورے میں کہی۔

انہوں نے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی اختراع میں اپنی حکمت عملی بہتر بنانےکے علاوہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے کام کو مضبوط کریں ، اپنے اہم کاروبار کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں ، ابھرتی اور مستقبل کی صنعتوں کو فعال طریقے سے ترقی دیں اور سرکاری ملکیتی سرمائے کی ساخت اور انہیں مختص کرنے کی کارکردگی مسلسل بہتر کریں۔

چینی نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرنا چاہئے تاکہ وہ اہم ٹیکنالوجیز میں اپنی کامیابیاں تیزکرسکیں اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں معاونت کرتے ہوئے ان کی بنیادی مسابقت میں مسلسل بہتری لائیں۔

انہوں نے بڑے، نچلے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت سمیت  ان کاروباری اداروں کے درمیان باہمی مفید تعاون کو فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔