بیجنگ (شِنہوا)چین میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سرخ رنگ کے پھل سرخ پھولوں کے مقابلے میں پرندوں کو دیکھنے میں کم دلکش لگتے ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق رنگ جانوروں اور پودوں کے درمیان تعلق میں اہمیت کے حامل ہیں۔ سرخ رنگ پرندوں کے لیے دلکش اشارے رکھتا ہے، جس سے پودوں اور جانوروں کے درمیان تعلق اور پھولوں کے پولی نیشن کے عمل اور پھلوں کے بیجوں کے پھیلاؤ کے درمیان فرق کو سمجھنےکے لیے معاونت ملتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین اور جرمنی اور امریکہ کے اداروں نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ محققین نے پرندوں کے ذریعے پولی نیشن مقصد کے لیے منتقل کردہ 94 سرخ پھولوں اور پرندوں کے ذریعے پھیلائے گئے 99 سرخ پھلوں کے درمیان رنگت کا موازنہ کیا۔ انہوں نے رنگوں کے تنوع کا موازنہ سپیکٹرل اسپیس اور ایویئن کلر ویژن اسپیس دونوں سے کیا۔
تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پھولوں اور پھلوں کے درمیان رنگ کے تنوع، سپیکٹرل خصوصیات اور رنگوں کے تصور کے لحاظ سے اہم فرق موجود ہےاور سرخ پھلوں میں سرخ پھولوں کی نسبت رنگ کا تنوع کم تھا۔