• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سرسبز ماحول سے بچوں کی بصری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے:تحقیقتازترین

February 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)ایک نئی تحقیق کے مطابق گھر اور اسکول میں سرسبز ماحول سے بچوں کی بصری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے وہ چیزوں کی اشکال اوردیگر خصوصیات میں جلد تمیزکرسکتے ہیں۔

حال ہی میں انوائرمنٹ انٹرنیشنل نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق سبز مقامات کے انسانی صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات کے حوالے سے عمومی معلومات موجود ہیں  تاہم  بصری صلاحیت پر اس کے ممکنہ اثرات کا وسیع پیمانے پر مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس تحقیق کا مقصد بچوں کو طویل عرصے تک سرسبز ماحول میں رکھنے اور اس کی بصری صلاحیت کے درمیان تعلق کا جائزہ لینا اوراس  تعلق میں ممکنہ میکانزم دریافت کرنابھی تھا۔

سن یات سین یونیورسٹی کے محققین نے دنیا کی دیگر یونیورسٹیوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر بچوں کی نشوونما کے ماحول، طرز زندگی اور جسمانی اور ذہنی صحت کی نشوونما کے حوالے سے اس مشترکہ تحقیق کے لیے کام کیا۔ چین کے جنوبی  صوبے گوانگ ڈونگ میں اسکول کے 2لاکھ86ہزار801 بچوں کی 2016 سے جانچ کی گئی اور یہ عمل تین تعلیمی سالوں تک جاری رکھا گیا۔