بیجنگ(شِنہوا) ایک حالیہ سروے میں 67 فیصد نو جوان چینی باشندوں نے کہا ہے کہ وہ ان شہروں میں رہنا پسند کرینگے جہاں نظام زندگی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔
چائنا یوتھ ڈیلی کے سروے میں عمر کے مخلتف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں، یکم جنوری 1995 سے 31 دسمبر 1999 کے درمیان پیدا ہونیوالے نوجوانوں کی ا کثریت نے زیادہ آرام دہ شہروں میں رہنے کو ترجیح دی جن کا تناسب 71.5 فیصد ہے۔ جبکہ 2000 کے بعد پیدا ہونیوالے نوجوان ان کے قریب دوسرے نمبر پر ہیں جن کا تناسب 67.7 فیصد ہے۔
چھن ہوئی (فرضی نام) جو انہوئی کے صوبائی دارالحکومت ہیفے میں 95 19 کے بعد کا طالب علم ہے اور اگلے سال گریجویشن کرے گا، نے شنگھائی،ہانگ ژو اور نان جنگ جسے بڑے شہروں میں اعلی طرز زندگی کے اخراجات اور روزمرہ کی زندگی کے دباو کی حقیقت کو تسلیم کیا۔چھن بہر حال ایسے شہروں میں ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔
کم عمری میں مزید ہنر سیکھنے اور مستقبل کی ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں ملازمت کے زیادہ مواقع، نسبتاً بہتر تنخواہیں ، مراعات اوربہتر طرز زندگی ہے جو نوجوانوں کے لیے موزوں ہے۔
چائنہ یوتھ ڈیلی اور wenjuan.com کے ذریعے کیے گئے سروے میں ایک ہزار تین سو چونتیس جواب دہندگان میں سے 45.9 فیصد مرد اور 54.1 فیصد خواتین تھیں، جب کہ 34 فیصد کا تعلق پہلے درجے کے شہروں اور 40.8 فیصد کا دوسرے درجے کے شہروں سے تھا۔