• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سطح سمندر کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاوسے ڈینگی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے:چینی تحقیقتازترین

May 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق استوائی  بحر ہند میں سطح  سمندر کے درجہ حرارت میں بے قاعدہ اتار چڑھاو سے ڈینگی وبا کی عالمی وبا کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

جریدے سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق  کے مطابق موسمیاتی اشاروں سے  وبا کے ردعمل کے لیے پیش گوئی اور منصوبہ بندی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ڈینگی مچھروں سے پھیلنے والی  ایک وائرس  بیماری ہے جس سے دنیا کی تقریبا نصف آبادی متاثر  ہوتی ہے۔ ایل نینو جیسے موسمیاتی واقعات مچھروں کی افزائش کو متاثر کر تے ہوئے عالمی سطح پر ڈینگی کی  افزائش اور ترقی میں تبدیلی کے اہم محرک ہیں۔

بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے محققین نے جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ کے 46 ممالک سے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کے بارے میں موسمیاتی میکانکی ماڈلز اور ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، عالمی موسمیاتی ماڈلز اور شمالی اور جنوبی نصف کرہ میں ڈینگی وبا کی موسمی اور مختلف سالوں میں شدت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی۔