• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تعاون کو مضبوط بنانے کے واضح پیغام کے ساتھ چینی صدر کا دورہ یورپ اختتام پذیرتازترین

May 11, 2024

بڈاپسٹ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے  تقریباً پانچ سالوں میں یورپ کا اپنا پہلا دورہ مکمل کرتے ہوئے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا ہے کہ چین ایک پرعزم شراکت دار اور دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کو ختم ہونے والے چھ روزہ دورہ کے دوران، شی جن پھنگ نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے  رہنماوں سے ملاقاتوں میں عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے چین-یورپ تعلقات کی اہمیت کو مسلسل اجاگر کیا۔

ایسے موقع پر جب تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے صدر شی کا یہ پیغام عالمی سطح پر استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی تازہ ترین کوششوں کی علامت ہے۔

پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں شی نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کا تعاون بنیادی طور پر باہمی مفاد پرمبنی ہے اور چین ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کوایک اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے اہمیت دیتا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ اس تعلق کا ہدف کوئی تیسرا فریق نہیں ہے۔  اسے کسی تیسرے فریق پرمنحصر ہونا چاہیے نہ ہی کسی کو اس حوالے سے کوئی حکم  چلانا چاہئے۔

یورپ کی تزویراتی خودمختاری کے حامی، میکرون نے زور دیا کہ فرانس اور یورپی یونین کو چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ یورپ کے مستقبل پر منحصر ہے۔