• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تعلیمی تبادلے چین امریکہ مستقبل کے تعلقات میں اہمیت کے حامل ہیں:چینی صدرتازترین

June 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے لیےچین-امریکہ تعلیمی تبادلوں اور تعاون کا منصوبہ دونوں ممالک کے عوام خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے میں مدد گار ہے۔

امریکہ کی کین یونیورسٹی کے صدر لیمونٹ ریپولٹ کولکھے گئے جوابی خط میں، صدرشی نےدونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے اورچین-امریکہ دوستی میں تعاون کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

صدرشی نے کہا کہ  2006 میں انہوں نے وینژو- کین یونیورسٹی کے قیام میں چین-امریکہ تعاون معاہدے  کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت وینژو- کین یونیورسٹی نے شاندار کامیابیاں  حاصل کیں اور یہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ بن گیا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔