ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ جاپان کا فوکوشیما نیوکلیئر پاورسٹیشن سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کا منصوبہ، جس کے تحت 30 سال تک بڑے پیمانے پر آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکا جائے گا، غیر معمولی نوعیت کا ہے جو خوراک اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک ناگزیر خطرہ ہے۔ ہانگ کانگ میں جاپانی قونصل جنرل اوکاڈا کینیچی سے ملاقات میں منصوبے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لی نے کہاکہ ایچ کے ایس اے آرحکومت کا بنیادی مقصد ہانگ کانگ میں خوراک اور صحت عامہ کی حفاظت کرنا ہے۔ لی نے کہا کہ اگر جاپان ڈسچارج منصوبے پرعمل کرنے پر اصرار کرے تو ایچ کے ایس اے آر حکومت کو ہانگ کانگ میں خوراک کی حفاظت اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
لی نے بتایا کہ یہ اقدامات ناگزیر اور ضروری ہیں، اور ان کاایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری ماحولیات نے اعلان کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آرحکومت پیش رفت پر گہری نظر رکھے گی اور جاپان کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔