رونگ ، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ میں چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کے نئے کارخانے نے کام شروع کردیا ہے۔ کارخانہ ایسے وقت میں تیار ہوا ہے جب کمپنی کی 80 لاکھ ویں نئی توانائی گاڑی مکمل ہوکر پیداواری لائن سے باہر آئی جو یہ کمپنی کی بیرون ملک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے ریونگ میں واقع بی وائی ڈی کا یہ کارخانہ صرف 16 ماہ میں مکمل ہوا ہے جس میں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ پلانٹ میں کار سازی آپریشن اسٹیمپنگ ، پینٹنگ ، ویلڈنگ ، گاڑیوں کی اسمبلی اور پرزے تیار کرنے کی سہولتیں موجود ہیں۔
تھائی لینڈ کے وزیر صنعت پمپاٹرا ویچی کول نے کہا ہے کہ بی وائی ڈی دنیا کا معروف کار ساز ادارہ ہے جو چین کی نئی توانائی صنعت میں سب سے آگے ہے اس لئے تھائی لینڈ میں بی وائی ڈی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ساتھ سرمایہ کاری نہ صرف تھائی لینڈ بلکہ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنطیم (آسیان) میں نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دے گی۔

تھائی لینڈ عرصہ دارز سے آسیان میں گاڑیوں کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ حکومت کا سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کا مقصد 2030 تک ملک میں تیار گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد کرنا ہے۔
بی وائی ڈی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ چھوان فو نے تھائی صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا مقصد تھائی لینڈ میں مزید مکمل الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ ماڈلز لانچ کرنا اور ملک میں گاڑیوں کی صنعتی چینز کو بہتر بنانا ہے۔