بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں روس میں ہونیوالے اگلے برکس سربراہ اجلاس تک برکس کی ابھرتی معیشتوں کے گروپ کا رکن بننے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
تھائی وزارت خارجہ کے ترجمان نیکورندیج بالانکورا نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے جنوب مشرقی ایشیا سے گروپ کا پہلا رکن بننے کیلئے برکس کے وزارتی اجلاس کے دوران شمولیت اختیار کرنے کے ارادے کا باضابطہ خط ارسال کرد یا ہے اور امید ہے ہمیں اس کا مثبت جواب ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ برکس میں شمولیت سے تھائی لینڈ کو جنوب جنوب تعاون کو بڑھانے سے مزید فائدہ اٹھانے اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی معاملات میں مزید فعال کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کثیرالجہتی کو ترجیح دینے اور عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے کردار کو مستحکم کرنے کو اہمیت دیتا ہے جو برکس کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے جبکہ اس گروپ میں شمولیت سے تھائی لینڈ کے عالمی سطح پر مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔