• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائی پے کے پیلس میوزیم میں ثقافتی آثارکونقصان پہنچانے پرگہری تشویش ہے،ترجمان مین لینڈتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائی پے کے پیلس میوزیم میں ثقافتی آثارکونقصان پہنچانے کی مسلسل اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تائیوان کے متعلقہ حکام سے  قیمتی آثار کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بنہوا نے بدھ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ   ثقافتی آثارچین کی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے گواہ ہیں،جوآبنائے تائیوان کے پار ثقافتی اور تاریخی رشتوں کوقائم رکھنے کے ساتھ  چینی قوم کے مشترکہ انسانی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان  سے جزیرے کے ہسٹری میوزیم میں اصل سوژو طرز کے باغیچے کی جگہ جاپانی طرز کا باغ لگانے کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا،جس پر عوام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

ترجمان نے تائیوانی ہم وطنوں سے چینی ثقافت کا بھرپور تحفظ اوراسے فروغ دینے  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ڈی سینکائزیشن" کے ہتھکنڈے نہ تو تائیوانی ہم وطنوں پر چینی ثقافت کے اثر کو ختم کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے قومی شعور کو کم کر سکتے ہیں۔