تائپے (شِنہوا) تائیوان میں ہفتہ کی رات 9 بجکر41 منٹ پرآنے والے 6.5 شدت کے زلزلے نے تائی تونگ کی مشرقی کاؤنٹی کو متاثرکیا ہے ، رات 10 بجکر 35 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5.3 تھی،جس کے بعد سے اتوار کی صبح تک یہاں زلزلے کے47 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جزیرے کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے دیوارگرنے ، بجلی منقطع ہونے ، پانی کے پائپ پھٹنے اور سیلنگ گرنے جیسے کچھ حادثات بھی سامنے آئے ہیں ۔متاثرہ ریلوے سیکشنز نے معمول کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان یا شدید تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔
موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے زلزلے کے مرکز کے علاقے میں 6.5 شدت کا یہ زلزلہ گزشتہ 49 برسوں کے دوران آنے والا سب سے شدید ترین زلزلہ ہے، جس کا مرکز زمین کی کم گہرائی میں تھا اوراسی لئے پورے جزیرے میں محسوس کیا گیا۔
چین کے زلزلہ پیما نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز23.05 درجہ شمالی عرض بلد اور 121.21 درجہ مشرقی طول بلد میں تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ۔