• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان، آبنائے پار براہ راست پروازیں اور بحری سفری دورے مکمل طور پر بحال کرے، چینی مین لینڈ کا مطالبہتازترین

April 29, 2024

بیجنگ( شِہنوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی اور جہاز رانی کی کمپنیوں کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف براہ راست پروازیں اور بحری سفری دورے جلد سے جلد  مکمل  طور پر بحال کرے۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر  کی ترجمان ژوفینگ لیان نے  مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان پنگ تان،تائی پے اور شیا مین ۔تائی چھونگ روٹس پر براہ راست بحری سفری خدمات کے ساتھ ساتھ مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان 30مقامات کے لئے براہ راست پروزاوں کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔

اس معاملے پر میڈیا کے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آبنائے تائیوان کے آرپار براہ راست پروازوں اور بحری سفری دوروں کی بحالی سے دونوں اطراف کے ہم وطن بے حد مستفید ہوں گے اور انکے باہمی مفادات کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب کویڈ۔19 کے حوالے سے مین لینڈ کی جانب سے اقدامات نئے مرحلے میں داخل ہوئے تھے، آبنائے کے آرپار براہ راست فضائی اور بحری  راستوں  کی جزوی بحالی کے باوجود فضائی مسافروں کی  آمد ورفت بدستور محدود ہے جبکہ براہ راست بحری  مسافروں کے لیے سفر کی سہولت تا حال بحال نہیں ہوئی ہے۔