• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان چین کا ایک صوبہ ہے، ترجمان اقوام متحدہتازترین

May 25, 2024

قوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تائیوان چین کا ایک صوبہ ہے ۔  ڈوجارک نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں تائیوان کے چین کا ایک صوبے  ہونے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے موقف  بارے کہا  کہ جنرل اسمبلی کی 1971 کی قرارداد اس حوالے سے اقوام متحدہ کی رہنمائی  کرتی ہے۔

25 اکتوبر 1971 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں اجلاس میں بھاری اکثریت کے ساتھ قرارداد 2758 منظور کی گئی تھی، جس میں عوامی جمہوریہ چین کو اس کے تمام حقوق بحال کرنے اور اس کی حکومت کے نمائندوں کواقوام متحدہ میں واحد جائز نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔