• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان حکام ہانگ کانگ قومی سلامتی قوانین کو بدنام نہ کریں، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومتتازترین

June 28, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے تائیوان کے حکام کی جانب سے ہانگ کانگ قومی سلامتی قوانین کو بدنام کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ نام نہاد سفری انتباہ بڑھا کر تائیوان حکام نے ایک مضحکہ خیز بیان دیا ہے کہ قومی سلامتی قانون اور تحفظ قومی سلامتی قانون کے نفاذ سے ہانگ کانگ کا سفر کرنے میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور پر مبنی عالمی  قانون اور اصولوں کے تحت قومی سلامتی کا تحفظ تمام خودمختار ریاستوں کا بنیادی حق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی تحفظ کا قانونی فریم ورک انسانی حقوق کے تحفظ کے عالمی معیار سے مطابقت رکھتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی قانون اور تحفظ قومی سلامتی قانون کے تحت قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے جرائم اور سرگرمیوں کو درست طریقے سے ہدف بنایا گیا ہے اور ان جرائم میں ملوث عناصر اور سزاؤں کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ عام مسافر (بشمول چین کے تائیوان خطے کے مسافر) ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے اور جان بوجھ کر قانون کو پامال نہیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قانون سے قومی اور ہانگ کانگ کی سلامتی خطرے میں ڈالنے والے عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو چند لوگوں کا ایک گروہ ہے ۔  قومی سلامتی کا تحفظ بنیادی طور پر انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ سے جڑا ہے۔

ترجمان نے تائیوان کے حکام پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ قومی سلامتی قوانین کو بدنام کرنا بند کریں۔