• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کے عوام اور کاروباری اداروں کو فوائد فراہم کریں گے، چینی سیاسی مشیرتازترین

April 11, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے تائیوان کے ایک وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مین لینڈ ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں کا احترام اور دیکھ بھال کرتے ہوئے اُن کے فوائد کے لئے کام کرے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ سے بیجنگ میں آبنائے پار سی ای او سمٹ کے شریک صدر لیو چھاؤ شیوان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔

وانگ نے کہا کہ مین لینڈ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس کے رہنما اصولوں اور نئے دور میں تائیوان معاملہ کو حل کرنے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مجموعی پالیسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے گی اور آبنائے پار تعلقات کو درست راستے پر رکھنے کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تائیوان کے ہم وطن اور ان کے کاروبار مین لینڈ میں سرمایہ کاری کرنے، ترقی میں ضم ہونے اور خوشحالی کے لئے تیار ہوں ، تاکہ وہ مین لینڈ کی ترقی سے فائدہ اٹھاسکیں اور قومی تجدید شباب کی عظمت کو بانٹ سکیں۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ مین لینڈ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو تحفظ دینے کے لئے پرعزم ہے  تاہم "تائیوان کی آزادی" سے یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے آبنائے بھر میں بیرونی مداخلت اور علیحدگی پسندوں کی "تائیوان کی آزادی" کی سرگرمیوں کے خلاف کام کرنے قومی اتحاد کے عظیم مقصد اور قومی تجدید شباب کے لئے جدوجہد کی مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

لیو نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آبنائے پار سی ای او سمٹ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور قومی تجدید شباب میں کردار ادا کرنے کے لئے آبنائے پار صنعتی تعاون اور مربوط ترقی میں بڑا کردار ادا کرے گی۔

آبنائے پار سی ای او سمٹ بیجنگ اور تائی پے میں متوازی طور پر قائم ہوئی ہے جس کا مقصد مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان بہتر اقتصادی اور تجارتی تبادلوں قائم کرنا ہے