بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے جزیرے کے گردونواح میں چینی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں جائز اور ضروری ہیں۔
ترجمان وانگ وین بن یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے گرد ونواح میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنا قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند علیحدگی پسند قوتوں کو سخت سزا دینے اور بیرونی قوتوں کی مداخلت اور اشتعال انگیزی کو سنجیدگی سے روکنے کے لئے مکمل طور پر جائز اور ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں عالمی قانون اور طریقہ کار کے عین مطابق ہیں۔
ترجمان وانگ نے کہا کہ تائیوان چین کا لازمی جزو ہے۔ یہ نہ صرف ایک تاریخی حقیقت ہے بلکہ ایک حقیقی صورتحال بھی ہے جو مستقبل میں نہیں بدلے گی۔ "تائیوان کی آزادی" قابل عمل نہیں ہے۔ چینی عوام چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کی تمام علیحدگی پسند کارروائیواں کا مطلب 1 ارب 40 کروڑ سے زائد چینی عوام سے براہ راست مقابلہ ہے۔ چین کے مکمل اتحاد کے تاریخی رجحان کے سامنے "تائیوان کی آزادی" کی تمام علیحدگی پسند قوتیں سخت ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
ترجمان نے کہ چین ، امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی قوتوں کی حوصلہ افزائی ، حمایت اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کردے۔ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرے میں دوچار کرنے والے کسی بھی اقدام کا بھرپور اور پوری قوت سے جواب دے گا۔
چین کی جانب سے "سزا" کے انتباہ کیلئے مزید مشقوں کے ارادے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان وانگ نے کہا کہ جب بھی "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند لہریں جنم لیتی ہیں تو اس کے خلاف چین اور باقی دنیا کی جانب سے ایک چین اصول کے تحت بند باندھا جاتا ہے۔