بیجنگ(شِنہوا)تائیوان کے نوجوانوں کا ایک وف چینی کومن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما یِنگ۔جیو کی قیادت میں آئندہ ماہ یکم تا11 اپریل چینی مین لینڈ کا دورہ کرے گا۔
چینی ریاستی کونسل کے تائیوان کے امور کے دفتر کے ترجمان چِھن بین ہوا نے پیرکو بتایاکہ وفد گوانگ ڈونگ اور شان شی صوبوں کے دورے کےعلاوہ چین کے تاریخی جَد ہوانگ ڈی یا زرد شہنشاہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیےمنعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ کا بھی دورہ کرے گا۔
ترجمان نے وفد کے دورے کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آبنائے تائیوان کے ہم وطن آپس میں مل کر عمدہ چینی روایتی ثقافت کو آگے لے کر چلیں گے اوردونوں فریقین کے درمیان نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں میں تبادلوں اورتعاون کو فروغ دینے کےساتھ ساتھ آبنائے پار تعلقات کو پرامن طورپرترقی اور مشترکہ طور پر قومی تجدیدِ شباب کو فروغ دیا جائے گا۔