بیجنگ (شِنہوا) تائیوان میں منعقدہ مقامی انتخابات کے نتائج سے یہ بات ظا ہر ہوتی ہے کہ جزیرے میں مرکزی دھارے میں شامل رائے عامہ ، امن، استحکام اور اچھی زندگی چاہتی ہے۔
ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لین نے کہا ہے کہ مین لینڈ آبنائے کے آر پار پرامن تعلقات اور مربوط ترقی کے فروغ کے لئے تائیوان کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا۔
آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں حصہ لے گا ، تائیوان کی آزادی اور غیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرے گا اور چینی قوم کے حیات نو کے روشن امکانات کے لئے کوشش کرے گا۔
ژو نے یہ بات تائیوان کے مقامی انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔