بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" اور آبنائے پار امن آگ اور پانی کی طرح ایک نہیں ہوسکتے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان، چھین بن ہوا نے ان خیالات کا اظہار چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چھنگ-تے کے حالیہ بیانات کے جواب میں کیا۔
چھین نے کہا کہ تائیوان میں لائی اور کچھ دوسرے لوگوں نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کی اور تائیوان سے متعلق مین لینڈ کے مستقبل کے منصوبے بارے میں میڈیا رپورٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور "تائیوان کی آزادی" کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیوں کے نقصانات اور خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی۔
چھین نے کہا کہ لائی نے اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کے پیروکار کے طور پر بنیادی طور پر "مسئلہ پیدا کرنے والا" اور "جنگ پر اکسانے والا" ہے تاکہ زیادہ ووٹوں کو بھڑکا سکے۔