بیجنگ(شِنہوا)چین نے خبردار کیا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند جتنے زیادہ جارحانہ ہوں گے، ان کی اپنے ہاتھوں تباہی کا عمل اتنی ہی جلدی سے انجام کو پہنچے گا۔
وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاو گانگ نے اس ردعمل کا اظہار تائیوان کے نئے رہنما لائی چھنگ تے اور جزیرے کے ایک اور عہدیدار کے حالیہ بیانات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا، بیانات میں پیپلز لبریشن آرمی کے اقدامات کے جواب میں تائیوان کی جانب سے ممکنہ دفاعی اقدام اٹھانے کا کہا گیا تھا۔
ژانگ نے واضح کیا کہ "تائیوان چین کا حصہ ہے۔ تائیوان کے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ اسے نام نہاد ' اپنے دفاع کا حق' حاصل ہوگا؟"
ترجمان نے کہا کہ لائی کی قیادت میں تائیوان کے حکام نے جان بوجھ کر اپنی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ڈرامہ کیا لیکن اس سے ان کی اندرونی کمزوری ظاہر ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے ایک مضبوط قوت ہے جو "تائیوان کی آزادی" کے لیے دباو ڈالنے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کے خلاف پرعزم جوابی اقدامات کرے گی اور یہ کہ "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کی اسکے خلاف مزاحمت کی کوشش خود کشی کرنے کے مترادف ہے۔