شیامین (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ" تائیوان کی آزادی "کے خواہاں علیحدگی پسند بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت سے آبنائے پار تصادم کو ہوا دینے کے ساتھ آبنائے تائیوان میں امن اور آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے مفادات اور فوائد کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تا نے ان خیالات کا اظہار 15ویں آبنائے فورم کے شرکا بشمول غیر جماعتی یکجہتی یونین کے چیئرمین لِن پھن۔کوآن کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ سونگ نے کہا کہ مین لینڈ تائیوان کے تمام ہم وطنوں کو 1992 کے اتفاقِ رائے کی پاسداری میں متحد کرے گی، جو کہ ایک چین کے اصول کو ظاہر کرتا ہے۔ آبنائے کے دونوں اطراف "تائیوان آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے، رابطوں اور تعاون میں اضافہ کریں گے، آبنائے کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی کو مستحکم ، آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ اور مشترکہ طور پر قومی اتحاد اور بحالی کو آگے بڑھائیں گے۔