• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

"تائیوان کی آزادی" کا مطلب جنگ ہے،چینی دفاعی ترجمانتازترین

May 30, 2024

جنگ(شِنہوا) چین کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کا مطلب جنگ ہے اور یہ کہ چین کا دوبارہ اتحاد ایک ایسی تاریخی حقیقت ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ان خیالات کا اظہار تائیوان کے نئے رہنما لائی  چھنگ تے کی پہلی تقریر سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ لائی کا خطاب طاقت کے بل بوتے اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" حاصل کرنے کی ان کی کوششوں کا اعتراف ہے،پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور سخت جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دیا ہے۔ وو نے کہا کہ 'تائیوان کی آزادی' کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیاں آبنائے تائیوان کے امن کے لیے سب سے بڑا اور حقیقی خطرہ ہیں۔