بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کسی بھی شکل میں کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
ژو فینگ لیان نے یہ بیان تائیوان کی رہنما تسائی اینگ وین کے امریکہ کے حالیہ ٹرانزٹ دورہ کے جواب میں دیا۔
ژو نے کہا کہ ہمارے ملک کا مکمل اتحاد ہونا ضروری ہے،اور یہ،بلا شبہ ہوکر رہےگا۔
ترجمان نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو خبردار کیا کہ ہم 'تائیوان کی آزادی' کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کسی بھی شکل میں گنجائش نہیں چھوڑیں گے اور 'تائیوان کی آزادی' کے لیے کسی بھی غیر ملکی مداخلت یا علیحدگی پسندانہ کوششوں کو شکست دینے کے لیے یقینی طور پر پرعزم اقدامات کریں گے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کریں گے۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کی شرائط کی دل سے پابندی کرےاور تائیوان سے متعلقہ امور میں سمجھداری سے کام لے۔
ترجمان نے کہا کہ اس 'ٹرانزٹ' دورے کے بارے میں، ہم نے بہت سے مواقع پر اپنا موقف واضح کیا ہے کہ دورے کے دوران تسائی کے طرز عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ "ٹرانزٹ" محض ایک بہانہ اس کے بجائے یہ امریکی حمایت کے ذریعے آزادی کے حصول کی ایک اور اشتعال انگیزی تھی۔