بیجنگ ( شِنہوا) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے دوبارہ اتحاد کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے تک "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کی ہر اشتعال انگیزی کے خلاف ایک قدم آگے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔
ترجمان وو چھیان نے ان خیالات کا اظہار پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی تائیوان جزیرے کے گرد جاری مشترکہ مشقوں سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حالیہ دنوں میں تائیوان جزیرے کے گرد مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے اپنی فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس کے دستوں کو منظم کیا ہے تاکہ دستوں کی مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ فوجی مشقوں کا مقصد "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کے گھمنڈ کو توڑنا ا ور بیرونی قوتوں کی مداخلت کو روکنا ہے، اور یہ مشقیں مکمل طور پر معقول، جائز، قانون کے مطابق اور ضروری ہیں۔
وو نے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی تائیوان علاقے کے نئے رہنما نے "دو ریاستوں کے نظریے" کو پیش کرتے اور بزور طاقت اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک چین کے اصول کو للکارا ہے۔