• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی آزادی سے متعلق ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، سینئرچینی عہدیدارتازترین

June 16, 2024

شیامین (شِنہوا) چین کے سینئر عہدیدار وانگ ہوننگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین "تائیوان کی آزادی" کے لئے علیحدگی پسندوں کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم ، اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے یہ  بات چین کےجنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں 16 ویں آبنائے فورم کی مرکزی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ اپریل میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب سے آبنائے پار تعلقات میں پیشرفت اور آبنائے میں امن و استحکام کی سمت متعین ہوگئی تھی۔

انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی تاریخی اور قومی ذمہ داریاں نبھائیں، "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسندی اور غیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کریں، چینی قوم کے مشترکہ وطن کا مضبوطی سے تحفظ کریں۔ آبنائے میں امن و سکون کو فروغ دیں اور آبنائے پار تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لئے ملکر کام کریں۔

وانگ نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے خواہشمند علیحدگی پسند آبنائے کے دونوں اطراف امن و استحکام کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ اس سے تائیوان میں لوگوں کے مفادات اور فلاح و بہبود ، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔ ان کے اقدامات تائیوان کو جنگ کی جانب دھکیل دیں گے جو جزیرے کے لوگوں کے لئے تباہی کا باعث بنی گی۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چینی مین لینڈ تائیوانی عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود میں اضافہ جاری رکھے گی اور آبنائے پار تبادلے، تعاون اور مربوط ترقی میں حصہ دار بننے کے لئے ان کا زیادہ سے زیادہ خیرمقدم کرےگی۔