بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تائیوان حکام کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کی وجہ سے اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) کے تحت تائیوان کی کچھ مصنوعات پر ٹیرف کی دی گئی رعایت واپس لی گئی ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے ترجمان چھین بِنہوا نے کہا کہ لائی چِھنگ تے کی قیادت میں تائیوانی حکام "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر قائم ہیں اور 1992 کے اتفاقِ رائے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے آبنائے پار تصادم اور اقتصادی تعلق ختم کرنے کو ہوا دے رہے ہیں۔
چھین نے کہا کہ یہ اقدامات آبنائے پار مشاورت کی بنیاد اور ای سی ایف اے پر عملدرآمد کو کمزور کر رہے ہیں، جس پر 1992 کے اتفاق رائے کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر دستخط کیے گئے تھے۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے تائیوان کی 134 اشیا پر ای سی ایف اے کے تحت دی گئی ٹیرف رعایت کو گزشتہ روز معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔