• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی سیاحت کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ پر چینی مین لینڈ کی تنقیدتازترین

February 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کو سیاحت کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ تنقید چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے تائیوان کے سیاحتی حکام کی جانب سے موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے بعد ٹور گروپس کو  مین لینڈ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے والے منصوبے کو معطل کرنے کے فیصلے پر میڈیا کے استفسار کے جواب میں کی۔

ژو فینگ لیان نے کہا کہ اگرچہ تائیوان میں لوگ مین لینڈ  کے لیے گروپ ٹورز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور جزیرے کا اپنا سیاحتی شعبہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے  تاہم اس کے باوجود تائیوان میں متعلقہ حکام نے مسلسل سیاسی حساب کتاب کارویہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی معطلی پہلی بار نہیں کی گئی جبکہ تائیوان کے سیاحتی حکام اپنی بات سے پہلے بھی کئی بار پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے ڈی پی پی کی سیاسی جوڑ توڑ کے اس اقدام سے  ایک بار پھر تائیوان کے رہائشی اور سیاحت کا شعبہ کٹ کر رہ جائے گا اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے درمیان تبادلے میں رکاوٹ اور دونوں طرف کے ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔