• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی ماہی گیر کشتی غیر قانونی سرگرمیوں پر تحویل میں لے لی گئیتازترین

July 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے فوجیان کے گوسٹ گارڈ نے غیرقانونی سرگرمیوں پر تائیوان کی ایک ماہی گیر کشتی کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے کہا ہے کہ چھوان ژو شہر کے قریب سمندر میں حال ہی میں تحویل میں لی گئی ماہی گیر کشتی نے موسم گرما میں ماہی گیری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ ممنوعہ گشت میں مشغول تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحویل میں لینے کی یہ کارروائی معمول کا حصہ ہے جس کا مقصد ماہی گیری نظم و نسق برقرار رکھنا، سمندری ماہی گیری وسائل اور ماحولیات کا تحفظ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو قانون کے تحت نمٹائیں گے۔