• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی مصنوعات کے لیے ترجیحی ٹیرف معطل کرنے کے جائزہ کی حمایت کرتے ہیں:ترجمان چینی مین لینڈتازترین

August 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چینی مین لینڈ کی  ترجمان نے وزارت تجارت کی جانب سے اقتصادی تعاون کے فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) کے تحت تائیوان کی مصنوعات کے لیے ترجیحی ٹیرف معطل کرنے یا جزوی معطلی پرغورکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے میڈیا کے استفسار کے جواب میں کہا کہ وزارت تجارت کی طرف سے تجارتی رکاوٹ کی شروع کردہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مین لینڈ سے مصنوعات پر تائیوان کی جانب سے عائد پابندیاں ای سی ایف اے میں شامل آبنائے  پار اقتصادی تعلقات کو معمول پرلانے، ادارہ جاتی شکل دینے اورانہیں لبرلائزکرنے کے تقاضوں کے برعکس ہیں۔

ژو نے کہا کہ یہ پابندیاں ای سی ایف اے کی دونوں فریقین کے درمیان سامان کی  تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو بتدریج کم کرنے یا ختم کرنے کی شرائط کے خلاف ہیں۔