• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی نیو پارٹی کانئے رہنما سے آبنائے پار تبادلے دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہتازترین

May 18, 2024

تائی پے (شِنہوا) تائیوان کی  نیوپارٹی نے تائیوان خطے کے نئے رہنما سے آبنائے پارتبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تائیوان کے عوام کی اکثریت کی خواہشات کا احترام کرنے اور آبنائے پارقیام امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تائی پے میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے نیوپارٹی  کے چیئرمین وو چھینگ تائین  نے کہا کہ  صرف تبادلوں سے ہی آبنائے پار  ٹکراو، تنازعات اور غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

وو نے کہا کہ تاہم، ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے سیاسی خود غرضی اور نظریاتی مداخلت کے ساتھ آبنائے پار  تبادلوں  میں رکاوٹیں ڈالی ہیں اور یہ کہ  "تائیوان کی آزادی"  کے راستے کی کوئی منزل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے لیڈر سے واضح ترجیحات متعین کرنے اور غلط  طرز عمل کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔