• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت اور شدید مداخلت کرتے ہیں، چینی وزارت دفاعتازترین

August 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت دفاع نے امریکہ کی طرف سے چینی تائیوان  کو ہتھیاروں کی فروخت پرسخت عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اس کی شدید  مخالفت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کااظہار امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کوتقریباً 50 کروڑڈالرمالیت کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم فروخت کرنے کی منظوری پرایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسلحے کی فروخت چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت اور ون چائنہ اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کےاعلامیہ  کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس اقدام سے تائیوانی ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، چین نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو بھرپورطریقے سے اٹھایا ہے۔