بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نےکہاہے کہ مسئلہ تائیوان پرچین کی پالیسی واضح ہے،جس کا مقصد پرامن دوبارہ اتحاد کے لیے انتہائی خلوص کے ساتھ کوشش جاری رکھنا ہے۔
نیشنل پیپلزکانگریس کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پرپریس کانفرنس میں وانگ یی نے کہا کہ ہمارا بنیادی موقف بالکل واضح ہے ہم تائیوان کو کبھی بھی مادر وطن سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔ تائیوان میں قیادت اورمقننہ کے انتخابات کے بعد آبنائے پارصورتحال کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وانگ نے کہا کہ یہ انتخابات چین کے مقامی انتخابات ہیں اوریہ نتائج اس حقیقت کو تبدیل نہیں کریں گے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور نہ ہی وہ اس میں تبدیلی لائیں گے۔ تاریخی رجحان یہ ہے کہ تائیوان مادر وطن میں واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری بین الاقوامی برادری ایک صفحے پر ہوگی جس میں تمام ارکان ون چائنہ کے اصول کو برقرار رکھیں گےاور یہ آئندہ کچھ عرصے میں ہی ہوجائے گا۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری کا ون چائنہ اصول پر اتفاق رائے بن گیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ اب بھی "تائیوان کی آزادی" کے حامی اور حمایت کرتے ہیں وہ چین کی خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں اور جو ممالک تائیوان کے ساتھ باضابطہ تعلقات برقرار رکھنے پراصرار کررہے ہیں وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔