فوژو (شِنہوا)چین کے تائیوان میں7.3 شدت کے زلزلے کی وجہ سے مشرقی صوبوں فوجیان اور جیانگ شی میں بڑے پیمانے پرتاخیر اور منسوخی کا شکار ہونے والی ریلوے خدمات کو بحال کردیاگیا ہے۔
چائنہ ریلوے نانچھانگ گروپ کی جانب سے جمعرات کوجیانگ شی میں چھنگ منگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر97 اضافی مسافر ٹرینیں چلائی گئیں۔
جمعرات کو چھنگ منگ فیسٹیول منایا گیاجسے ٹومب سویپنگ ڈے بھی کہا جاتا ہے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق، بدھ کی صبح 7بج کر 58منٹ پر تائیوان میں ہوالین کاؤنٹی کے قریب سمندری علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
چینی مین لینڈ میں فوجیان، گوانگ ڈونگ، شنگھائی، ژی جیانگ اور جیانگ سو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے فوجیان اور جیانگ شی میں ٹرینوں کے آمدورفت میں تاخیر اور کئی ایک کو منسوخ کیا گیا جس سے کچھ مسافر شہروں میں عارضی طور پر پھنس گئے تھے۔