• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان سے فوجیان کے ماہی گیروں کی کشتی کی بے دخلی پرچینی مین لینڈ کی مذمتتازترین

February 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی جانب سے فوجیان کے ماہی گیروں کی ایک کشتی بے دخل کرنے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چینی ریاستی کونسل کےتائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات بدھ کوپیش آنے والے اس واقعے کے ردِ عمل میں کہی جس میں جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ماہی گیروں کی ایک کشتی کو کن مین علاقے کے سمندر سے نکال دیا گیا جس سے کشتی پر سوار چاروں افراد سمندر میں گرگئے جن میں سے 2 ہلاک ہو گئے۔

ژو نےمتاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے موسم بہار تہوار کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی شدید مذمت کی جس سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے درمیان باہمی خیر سگالی کو نقصان پہنچا ہے۔

ژو نے کہا کہ مین لینڈ نے کئی برس سے آبنائے کے دونوں اطراف کے ماہی گیروں کو کام کی ضمانت دینے کی بہت ساری کوششیں کیں ہیں اور تائیوان کے ماہی گیروں کے لئے ساحلی علاقوں میں متعدد سہولیات قائم کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی اتھارٹی کچھ عرصے سے مختلف بہانوں سے مین لینڈ ماہی گیروں کی کشتیاں زبردستی تحویل میں لے رہی ہے اور مین لینڈ کے ماہی گیروں کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہے جو اس طرح کے حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔

ژو نے تائیوان کے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ آبنائے کے روایتی ماہی گیری  کےعلاقوں میں آبنائے کے دونوں اطراف کے ماہی گیروں کے تاریخی وجود کا احترام کریں۔ انہوں نے تائیوانی حکام کوخبردار  کیا کہ وہ مین لینڈ کے ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔