• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوانی ڈیموکریٹک پرو گریسیو پارٹی حکام جنگ پر اکسا ر ہے ہیں،ترجمان چینی مین لینڈتازترین

May 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوانی ڈیمو کریٹک پرو گریسیو پارٹی(ڈی پی پی) کے حکام  واضع طور پر جنگ پر اکسا رہے ہیں جو ان کے امن کے خود ساختہ علمبردار ہونے کے  کردار کے منافی ہے۔

ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات بدھ کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی حکام آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی خواہش کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقیت میں وہ تائیوان کی آزادی کے موقف پر کاربند ہیں، آبنائے پارتصادم کو ہوا دے رہے ہیں اور تائیوان کو چین سے الگ کرنے کیلئے بیرونی  طاقتوں پر تیزی سےانحصار اور فوجی ذرائع سے اپنے مقصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کو امن کے  نام نہاد  علمبردار کا رویہ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ واضع طور پر جنگ کیلئے اکسانے والا رویہ ہے۔

لائی چھنگ تے نے 20 مئی کو تائیوان کے نئے رہنما کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں آبنائے  پار حیثیت کو برقرار رکھنے کا دعوی کرتے ہوئے ڈی پی پی کے زیر اقتدار تائیوان کوامن کے نام نہادمحرک کے طور پر پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ دونوں  علاقوں میں تاحال دوبارہ اتحاد نہیں ہوا ہے لیکن حقیقت یہ کہ مین لینڈ اور تائیوان  دونوں ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں،تائیوان چین کا لازمی جزو ہے جسے کبھی بھی تبدیل نیں کیا جا سکتا۔

 ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی  آبنائے تائیوان میں امن کے خلاف ہے، یہ انتشار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جو فوجی تصادم، لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور آبنائے تائیوان میں ہنگامہ آرائی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے تائیوان کے عوام سے کہا کہ وہ ڈی پی پی کے تباہ کن اور نقصان دہ آزادی ایجنڈا کو پہچانیں،علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کریں اور پرامن ترقی کیلئے آبنائے پار تعلقات کی بحالی میں مدد دیں، جس سے علاقے میں امن و استحکام قائم ہو گااور تائیوان کے عوام کی فلاح و بہود یقینی ہو گی۔