بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان میں کام کرنے والے مین لینڈ کے صحافیوں کے کام میں رکاوٹ اور مداخلت بند کریں اور فریقین میں خبروں کی شعبے میں معمول کے تبادلے و تعاون میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ آبنائے تائیوان میں کام کرنے والے صحافیوں کا تبادلہ آبنائے پار رابطوں کو فروغ دینے اور آبنائے پار تعلقات میں پیشرفت کے لئے سازگار ہے۔
ژو نے کہا کہ مین لینڈ نے ہمیشہ تائیوان کے صحافیوں کو خبروں کی رپورٹنگ کے لئے مین لینڈ آنے کی حوصلہ افزائی اور تعاون کرتے ہوئے انہیں معیاری خدمات اور انٹرویوکےلئے سہولت فراہم کی۔
ژو نے ڈی پی پی حکام کے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران تائیوان میں کام کرنے والے مین لینڈ صحافیوں کی معمول کی تبدیلی کو اچانک معطل کرنے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے میڈیا کے روزمرہ معمولات متاثر ہوئے اور صحافیوں کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچا۔
ژو نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کو میں کام کرنے والے مین لینڈ صحافیوں کے حقوق اور مفادات کا احترام اور انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہیئے۔