• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوانی ہم وطنوں کے لیے موسم بہار تہوار کی تقریب کا انعقادتازترین

February 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) تائیوان سے تعلق رکھنے والے  ہم وطنوں کے لیے بیجنگ میں  جشن بہاراں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس کی جانب سے منعقد کی گی اس تقریب میں معیشت، تعلیم، فن اور صحت کے شعبوں سےتعلق رکھنے والے تائیوان کے 40 نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ حکام اور نمائندوں نے تبادلہ خیال کرتےہوئے  ایک ساتھ پرفارمنس دیکھی۔

تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے تائیوان کے تمام ہم وطنوں کو تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

سونگ نے شرکا پر تائیوانی ہم وطنوں سے آبنائے پار تعلقات کو درست سمت میں برقرار رکھنے، "تائیوان کی آزادی" کی خواہاں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرنے اور چینی جدیدیت کے مقصد میں فعال طور پر حصہ لینے پر زوردیا

بات چیت کے دوران6 نمائندوں نے مین لینڈ پر تعلیم کے حصول ، کام کرنے اور رہنے کے حوالے سے اپنے تجربات کے ساتھ ساتھ آبنائے پار تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی تجاویز پیش  کیں۔