بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے ہم وطنوں کو ملک کے دوبارہ اتحاد کے بعد حقیقی فوائد حاصل ہوں گے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو کہا کہ مین لینڈ کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے بعد تائیوان مین لینڈ سے مختلف سماجی نظام اپنا سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بشرطیکہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کو یقینی بنایا جائے، تائیوان کے سماجی نظام اور اس کے طرز زندگی کا مکمل احترام کیا جائے گا اور تائیوان کے ہم وطنوں کی نجی املاک، مذہبی عقائد وقانونی حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ دوبارہ اتحاد کے بعد آبنائے پار اقتصادی تعاون کے نظام اور ادارے کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جزیرے کی ثقافتی تخلیقی صلاحیتیں مزید مضبوط ہونے کی امید ہے اور تائیوان کے لوگوں کو بین الاقوامی ترقی کے مزید مواقع میسر ہوں گے۔