بیجنگ (شِنہوا) چینی خلائی جہاز چھانگ ای 6 کی چاند کے دور افتادہ حصے میں موجود لینڈر۔ اسسینڈر امتزاج کی ایک حالیہ تصویر انسان کی چاند پر کھوج میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔
یہ تصویر ایک منی روور کے ذریعے اتاری گئی ہے جو چھانگ ای 6 مشن کے ساتھ چاند پر گیا تھا۔
اس کھوج مشن میں چاند کے دور دراز حصے سے نمونے جمع کئے گئے اور یہ اس وقت قمری مدار میں موجود ہے اور واپسی کے سفر کے لیے موزوں وقت کا منتظر ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق خود کار ، ذہین منی روبوٹ کو مشن کے چاند پر سفر اور چاند پر لینڈنگ کے دوران لینڈر سے منسلک کیا گیا تھا۔
چھانگ ای-6 چاند کے دور دراز حصے سے نمونے جمع کرنے کے بعد منی روور لینڈر سے خود کار طریقے سے الگ ہوکر مناسب جگہ پر منتقل ہوا اورتصویر کے مناسب زاویہ منتخب کرکے تصاویر اتاریں۔
تقریبا 5 کلوگرام وزنی یہ منی روور چین کے پہلے چاند روور "یوتو" کی نسبت بہت ہلکا ہے۔
سی اے ایس سی کا کہنا ہے کہ اپنے کمپیکٹ سائز کے باوجود منی روور انتہائی قابل ہے اور اس میں خودمختار ذہانت کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سی اے ایس سی نے مزید کہا کہ اس یہ جدید اقدام چین کی وسیع خلائی تحقیق کی کوششوں میں خود مختار ذہانت میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے جس سے مستقبل کی قمری کھوج میں مثبت اثرات ہوں گے۔