بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں ان معروف عرب فنکاروں کے نمائندوں کو جوابی خط لکھا ہے جنہوں نے دورہ چین کے دوران "شاہراہ ریشم فنکاروں کی ملاقات" میں شرکت کی تھی۔
صدر شی نے ان کی حوصلہ افزائی بھی ہے تاکہ وہ چین۔ عرب دوستی کی عکاسی کرتے مزید فن پارے تخلیق کریں اور اپنے لوگوں میں دوستی بڑھانے کے لئے نیا کردار نبھائیں۔
شی نے خط میں کہا کہ ثقافت دلوں کو اور فنون دنیا کو آپس میں جوڑسکتا ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم کے افتتاح سے لیکر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون تک، چینی اور عرب تہذیبوں کے درمیان تبادلے ہزاروں سال پر محیط ہیں۔
شی نے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام پر منعقدہ پہلے چین۔عرب سربراہ اجلاس میں چین اور عرب ریاستوں نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ عرب برادری کے قیام پر ہر ممکن کوشش کرنے بارے اتفاق کیا تھا۔
شی نے کہا کہ چین۔ عرب تعلقات اب ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ امید ہے مزید عرب فنکار چین کا دورہ کریں گے اور بہترین مہارت سے مزید فن پارے تخلیق کریں گے جو چین۔ عرب ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں معاون ہوں گے۔
شی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ چین میں اپنے تجربات اور سمجھ بوجھ کا تبادلہ کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عرب دوست ، چین کو محسوس کرسکیں، اسے جان سکیں اور چینی عوام کے ساتھ ملکر نئے دور میں چینی اور عرب تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور پرسیکھنے کا ایک نیا باب رقم کرسکیں۔