• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ثقافتی ورثے کے ڈیجیٹائزڈ تحفظ کا فورم بیجنگ میں شروع ہوگیاتازترین

July 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا)ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق ساتواں بین الاقوامی سمپوزیم ( سی ایچ سی ڈی) گزشتہ روز بیجنگ میں شروع ہوگیا۔

ٹیکنالوجی کی جدت سے ڈیجیٹل ثقافتی ورثے کی تشکیل نو کے عنوان سے دو متوازی سیشنز پر مشتمل چار روزہ سمپوزیم میں ڈیجیٹل ورثے کی نئی ٹیکنالوجیز اور ماڈلز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں متعدد پینلزمباحثوں اور ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سمپوزیم میں 20 ممالک اور خطوں کے 300 سے زائد نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے  100 سے زائد پیشہ ورانہ رپورٹس اور امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تسنگھوا یونیورسٹی کے نائب صدر یانگ بِن نے اس امید کا اظہار کیا کہ سمپوزیم میں ہونے والے اہم مباحثوں کے ثقافتی ورثے، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

چین کے ادارہ برائے قومی ثقافتی ورثہ کے نائب سربراہ شیی بنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے غیر معمولی مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزید تبادلوں اور تعاون کے لیے ایشیا میں ثقافتی ورثے کے اتحاد میں مزید ممالک کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔