بیجنگ(شِنہوا) چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی کو بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملانے والا ایک ریلوے لائن کھول دی گئی ہے جو بیجنگ-تیانجن اور ہیبے علاقے کی مربوط ترقی کا تازہ ترین اقدام ہے۔
نئی لائن کے افتتاح کے بعد جی 8842 فو شنگ بلٹ ٹرین صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تیانجن ویسٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور صبح8 بج کر 50 منٹ پر ڈا شنگ ایئرپورٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔
چائنہ ریلوے ڈیزائن کارپوریشن کے مطابق 101 کلومیٹر طویل لائن پر تیز ترین ٹرین کو ایک طرفہ سفر کرنے میں 41 منٹ لگتے ہیں۔ یہ لائن چھ اسٹیشنوں اور 47 کلومیٹر کے نئے سیکشن پر مشتمل ہے جس کی ڈیزائن کی گئی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔